ممبئی میں گزشتہ دنوں اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن (یوجے اے)کی تشکیل عمل میں آئی ہے،جس کا مقصد ممبئی اور مہاراشٹر کے اردوروزناموں،ہفتہ روزہ اور ،مذہبی ،ادبی وثقافتی رسائل سے وابستہ صحافیوں کی بہتری اورسہولیات مہیاکرائی جائے ،گزشتہ روز ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سنیئرصحافی خلیل زاہد کو اتفاق رائے سے منتخب کیاگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اعظم گڑھ میں بزرگ صحافی ظفرزاہدی کے انتقال پر منعقدکی جانے والی ایک تعزیتی نشست کے دوران اردوذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں کو متحدکرنے اور
ان کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں سرکاری سہولیات حاصل کرنے کے لیے ایک تنظیم تشکیل دینے کی تجویز سنیئرصحافی جاویدجمال الدین نے پیش کی تھی،جس پر متفقہ طورپر سبھی نے رضامندی کا اظہارکیا اورچند نشستوں کے بعد اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن(یوجے اے)کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔
اس موقع پر سابق ایم پی گروداس کامت،سنجے نروپم ،ملنددیورا،سابق ریاستی وزیر کرپا شنکر سنگھ اور عارف نسیم خان وغیرہ نے ہر ممکن تعاون اور حمایت کا اعلان کیا ، مستقبل میں دیگر رہنماؤں اور تنظیموں کے عہدیداران سے بھی ملاقاتوں کا فیصلہ کیا گیا ہے